Pages

Monday, November 5, 2018

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بھی آسیہ بی بی کے معاملے پر حکومت سے ناخو


اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 نومبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان بھی آسیہ بی بی کے معاملے میں کھل کر سامنے آ گئیں۔انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی،دو ٹوک اور دلیرانہ تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت شدت پسندوں کے مطالبات کے سامنے جھک گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں مذہبی تنظیموں کی جانب سے مظاہرے شروع کر دئیے گیے تھے۔
مظاہرے کے پہلے روز ہی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے دلیرانہ تقریر کی جس کے بعد عوام کو امید پیدا ہوئی کہ شائد وزیر اعظم کوئی ٹھوس قدم اٹھائیں ۔تاہم وزیر اعظم ملک سے باہر چلے گئے اور مظاہرین 3 دن تک عوام کی جان مال اور املاک کے ساتھ کھیلتے رہے تاہم حکومت نے بھی گزشتہ حکومت کی طرح مظاہرین سے معاہدہ کر لیا۔
5 نکاتی معاہدے کے بعد حکومت اور مظاہرین میں اتفاق پایا گیا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیل میں حائل نہیں ہو گی۔
آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔حالیہ مظاہروں میں ہونے والی شہادتوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔معاہدے میں طے پایا ہے کہ گرفتار کئیے جانے والے کارکنان کو رہا کیا جائے گا۔تحریک لبیک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سارے واقعے میں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو تحریک کے قائدین اس پر معذرت خواہ ہیں۔
اس معاہدے کے طے ہونے پر جہاں عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے وہیں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس معاہدے کی تصویری کاپیاں شئیر کی جارہی ہیں اور یہ سوال اٹھایا جارہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے آخرکار یہی کچھ کیا جانا تھا تو 3 دن عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کا مقصد کیا تھا۔سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا یہ ہے وزیر اعظم عمران خان کا طرز حکومت کہ جس کو انہوں نے چھوٹا سے طبقہ کہا بعد میں خود ہی اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور ان کے سارے مطالبات کو من و عن تسلیم کر لیا گیا۔
عوام نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ شرمناک اور حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام الناس کے بعد خواص بھی اس معاہدے کو ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔تازہ ترین خبر کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس معاہدے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
جمائما خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی،دو ٹوک اور دلیرانہ تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت شدت پسندوں کے مطالبات کے سامنے جھک گئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت سے بَری آسیہ بی بی کو ملک چھوڑ نے کی اجازت نہیں دی جارہی، آسیہ کو ملک سے جانے نہ دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر